وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی  سے 29 میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر حافظ ولید ملک کی ملاقات

Dec 05, 2022 | 17:12 PM

ایک نیوز نیوز:وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد  نے قومی ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر حافظ ولید ملک کوخراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاٹرارسلان خالدکاکہنا تھا کہ ڈاکٹر حافظ ولید کی جانب سے ایم بی بی ایس میں قومی ریکارڈ لائق تحسین ہے۔27 گولڈ میڈل اور 2 سلور میڈل بہت بڑا کارنامہ ہے۔ڈاکٹر حافظ ولید نے اپنی محنت ,عزم اور جستجو سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ڈاکٹر حافظ ولید جیسے قابل نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔نوجوان نسل محنت اور وژن سے بھرپور ہے۔ پاکستان کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے جڑی ہے۔نوجوان نسل کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے۔

 29 میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر حافظ ولید ملک کا کہنا تھا کہ کامیابی والدین اور دوستوں کی مرہون منت ہے۔ملک و قوم کی خدمت زندگی کا نصب العین ہے۔وزیر آئی ٹی ڈاکٹر ارسلان خالد نے ڈاکٹر حافظ ولید کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ پیش کی۔

مزیدخبریں