بھارتی ریاست گجرات میں 93 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ،ٹرن آؤٹ 51 فیصد

Dec 05, 2022 | 16:45 PM

 ایک نیوز نیوز: بھارتی وزیر اعظم  مودی اور امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی نے گجرات انتخابات میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے  کیونکہ دونوں کا تعلق گجرات سے ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج 93 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ختم  ہو گئی ہے ۔ٹرن آؤٹ 51 فیصد رہا ۔  وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور گجرات کے کئی بزرگ رہنماؤں نے ووٹ ڈالے  ۔گجرات میں آخری مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے دیگر نمایاں ناموں میں اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اشودان گڑھوی، گجرات کانگریس کے صدر جگدیش ٹھاکر اور کرکٹرز عرفان پٹھان، ہاردک پانڈیا اور کرونل پانڈیا شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر اور ایم پی شکتی سنگھ گوہل اور سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا  نے بھی  ووٹ ڈالے۔

2017 کے گجرات انتخابات میں بی جے پی نے کل 182 میں سے 99 سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی گزشتہ 27 سالوں سے اقتدار میں ہے اور نریندر مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔

گجرات انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 61 جماعتوں کے 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 2.51 کروڑ سے زیادہ ووٹر کریں گے۔الیکشن کمیشن نے 26,409 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں اور ووٹنگ کے لیے تقریباً 36,000 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) استعمال کی گئیں جبکہانتخابات کے پیش نظر 14 اضلاع میں 84 ہزار سے زائد پولنگ افسران کو تعینات کیا گیا تھے۔

مزیدخبریں