ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق حارث رؤف راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 13اوورز کروائے تھے۔ حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کررہے تھے۔
پہلی اننگز میں حارث رؤف نے بیٹنگ بھی کی تھی۔ حارث رؤف کا ملتان ٹیسٹ کے بعد کراچی ٹیسٹ کے لیے بھی دستیابی کا امکان نہیں ہے۔
شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو 2ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔ متبادل کھلاڑی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے