لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ داروں کے بلوں کے حوالے سے بڑااقدام

لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ داروں کے بلوں کے حوالے سے بڑااقدام

ایک نیوز نیوز: متروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ داروں کے بلوں کے حوالے سے اہم اقدام، یکم جنوری 2023 سے کرایہ داران جاز کیش کے ذریعے بھی اپنے بل ادائیگی کر سکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ای ٹی بی بورڈ کے کرائے  ای بیلنگ کے ذریعے بل موصول ہونگے، بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی بل حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس ضمن میں ٹرسٹ بورڈ کا  تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے، ٹرسٹ بورڈ نے تبدیلی کرایہ داری کے سسٹم کو بھی آن لائن کر دیا ہے،  آٹو مشین کے ذریعے تبدیلی کرایہ داری کا پراسس ہو گا۔

ترجمان کے مطابق  کمپیو ٹر ایزڈ سسٹم کے ذریعے تبدیلی کرایہ داری کے عمل کو مکمل کیا جائے گا،زرعی اراضی  پراپرٹیز کو قبضہ فا فیا سے محفوظ بنانے کے لئے اسپارکو کے ساتھ بھی تحریری معاہدہ کر لیا ہے،ہندواور سکھوں کے لئے اینڈرائیڈایپ  انسٹال  کرکے ملک بھر کے گوردواروں اور مندروں کی تصاویر اور ان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے،  دنیا بھر کے ہندو اور سکھ یاتریوں کو اس کی لوکیشن بھی میسر ہو گی اور وہ اس کے ذریعے اپنی مکمل رہنمائی حا صل کر سکیں گے.