ایک نیوز نیوز: ٹیسلا اور ٹوئٹرکمپنیوں کے مالک ایلون مسک کا کہنا تھا ہے کہ ان کے ساتھ کچھ برا ہونے یا قتل ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹراسپیسز میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی آڈیو چیٹ کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ اب وہ کسی اوپن ائیر کار پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کچھ برا ہونے یا ان پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اگرکوئی منصوبہ بنا لے تو کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا توقع ہے کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگراس طرح کے خطرات موجود ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے آزادی رائے کے حق اور پر بھی بات کی۔
مسک کا کہنا تھا کہ وہ ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں کسی کو دبایا نہ جائے، جہاں کسی کی رائے کو دبایا نہ جائے اور ہر ایک بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ کسی کو نقصان نہ پہنچا رہے ہوں، آپ کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے۔
ایلون مسک نے کہا کہ انسانی تاریخ میں آزادی رائے کا حق عام نہیں تھا، تو ہمیں اس کے لیے سخت جنگ کرنا ہوگی۔