پاکستان دس سال بعد دبئی اینڈورینس کارٹنگ چیمپئن شپ کیلئے تیار

 پاکستان دس سال بعد دبئی اینڈورینس کارٹنگ چیمپئن شپ کیلئے تیار

  ایک نیوز نیوز: دس سال بعد پاکستان پہلی بار دبئی اینڈورینس کارٹنگ چیمپئن شپ 2022  کے فائنل راؤنڈ میں شرکت کرے گا۔ 
رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں شمیق سعید (کپتان)، سعد لاری (ٹیم منیجر)، شہزاد قریشی، صمد سومرو، عزیر مگسی، اور انعام احمد (ریسرز) پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان نے 2013 میں ہونے والے دبئی اینڈورینس کارٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کی تھی۔ایونٹ میں 42 کارٹنگ ٹیمیں حصہ لیں گے جس میں 15 یورپی قومی چیمپئنز شامل ہیں۔ فارمولا ون ورلڈ چیمپئن فرنینڈو الونسو اور سابق ایف ون ڈرائیور پیڈرو ڈی لا روزا بھی ریس میں حصہ لیں گے۔
 اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان شمین سعید کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے پاس تجربے کی کمی ہے لیکن ہمارے پاس عزم،جذبہ کی کمی نہیں ہے۔انشاء اللہ امید ہے کہ ہماری کوششوں سے ملک اور عوام کو فخر ہوگا۔اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت ایک قابل ذکر پیشرفت ہے.