لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے مرکزی راستے عرصہ دراز سےٹوٹ پھوٹ کا شکار

Dec 05, 2022 | 15:53 PM

JAWAD MALIK

عمران لطیف: پنجاب یونیورسٹی کا ترقیاتی بجٹ 60 کروڑ لیکن یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 3 اور گیٹ نمبر 9  کےمرکزی راستے ایک عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی دو سال قبل گیٹ نمبر 3 پر تعمیر ہونے والی سڑک 2 سال بعد ہی بیٹھ گئی،یونیورسٹی انتظامیہ گزشتہ 9 ماہ سے سڑک کی دوبارہ تعمیر یقینی نہ بنا سکی۔
سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث اساتذہ،طلباء اور یونیورسٹی ملازمین کو آمدورفت میں پریشانی کا بھی سامناہے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اصغر زیدی نے معاملے  کا نوٹس لے لیاہے اور شعبہ انجینئرنگ سے  ناقص سڑک کی تعمیر کی رپورٹ طلب کر لی۔

مزیدخبریں