سرگودھا:ماں باپ کی اکلوتی 2 سالہ بیٹی گٹر میں گر کر ہلاک

Dec 05, 2022 | 15:36 PM

Hasan Moavia

 پی ااین این نیوز: سرگودھا میں کھلے  گٹر شہریوں کی موت کا باعث بننے لگے۔ گٹر میں گرنے کے باعث بچے، جوان، بوڑھے جان کی بازی ہارنے لگے ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں  دو سالہ مریم کھیلتے ھوئے گٹر میں جا گری جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے والدین کمسن بچی کو  تلاش کرتے رہے۔  کافی تلاش کے بعد  بچی دس فٹ گہرے گٹر میں گر ی ہوئی ملی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچی کی نعش نکال کر ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر دی ہے۔  دو سالہ مریم والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ بچی کی  ماں غم سے نڈھال ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-05/news-1670236092-3962.mp4

مزیدخبریں