شیراز نثار: لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایڈیشنل کمشنر لاہور کے گھر چوری کی واردات، فیملی گھر کے اوپر پورشن پر موجود تھی چور گھر کا دروازہ پھلانگ کر زیور قیمتی گھڑی اور دیگر سامان لے گئے۔
کاہنہ پولیس نے ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ دفعہ 454 اور 380 کے تخت درج کیا گیا، چور لاکھوں کے زیورات اور قیمتی گھڑی لے گئے۔
ایڈیشنل کمشنر لاہور حامد محمود ملہی کا کہنا ہے کہ پولیس کو چور کی گھر پھلانگتے ہوئے تصاویر دے دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ھے جلد گرفتار کر لینگے۔