ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سستی بجلی پاکستان کی اہم ضرورت ہے۔ منصوبے کا افتتاح ان کے لیے قابل فخر ہے۔
منگلا ڈیم یونٹ 5 اور 6 ریفرشبنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم منصوبہ ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔مالی معاونت پر امریکا کے شکرگزار ہیں۔
پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش مشکلات سے نمٹ رہا ہے۔ یوایس ایڈ کی جانب سےملنے والی ایڈ پر شکرگزار ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس کی جانب سے ملنے والے قرض پر ان کے شکرگزار ہیں۔ واپڈا کی جانب سے 20 ارب روپے اپنے وسائل سے اس منصوبے میں شامل کیے گئےہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے، ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے ، سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے، جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اس وقت پاکستان پانی، ہوا اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر کام کررہا ہے۔
دوسری جانب تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک امریکا بہترین تعلقات کی مثال ہے، پاکستان کوبدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بحالی کے کاموں کے لئے سب کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی، پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔