چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنانا ق لیگ کا متفقہ فیصلہ تھا، چودھری سالک

چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے ق لیگ کا متفقہ فیصلہ تھا، چودھری سالک
کیپشن: It was a unanimous decision of the Q-League to make Chaudhry Parvaizalhi the Chief Minister, Chaudhry Salik(file photo)

ایک نیوز نیوز: سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک نے اپنے نئے بیان سے نیا پینڈوراباکس کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور پرویزالہٰی کیجانب سے پی ڈی ایم کا ساتھ دینا اندرونی فیصلہ پارٹی کا اندرونی فیصلہ تھا۔ 

بیان میں چودھری سالک نے مزید کہا ہے کہ چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی نے پارلیمانی ممبران کی مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ فیصلے کا مقصد چودھری پرویزالہٰی کو پی ڈی ایم کی جانب سے پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوانا تھا۔ اگر پی ڈی ایم انہیں نامزد نہ کرتی تو پی ٹی آئی بھی کبھی انہیں وزیراعلیٰ نہ بناتی۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے آخری وقت تک پرویزالہٰی کو صرف پی ڈی ایم کو دی گئی اپنی زبان پوری کرنے کا کہا تھا۔