ایک نیوز نیوز: سابق صدر آصف زرداری کے پنجاب میں ڈیرے لگانے سے پی ڈی ایم میں نئی جان آگئی۔پرویز الہیٰ کا پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے۔ آصف زرداری کی جانب سے نمبر گیم پوری کرنے کے مشن کے بعد اب شہباز حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ق لیگ کے 6ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔