اوکاڑہ: 52 سالہ ذہنی معذور خاتون کیساتھ زیادتی

Dec 05, 2022 | 13:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے علاقہ 5 فور ایل میں 52 سالہ ذہنی معذور خاتون زلیخاں بی بی  کو اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزم  کوموقع پر متاثرہ خاتون کے ورثاء  کی جانب سے  پہنچنے پر پکڑ لیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر ملزم کے عزیز و اقارب کی جانب سے  متاثرہ خاتون کے گھر کر دھابا بول دیا گیا۔  

متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ شورو واویلہ ہونے پر مرکزی ملزمان ماجد کے عزیز واقارب ڈنڈے  اور کلہاڑیاں لیکر  اسے چھڑوانے کیلئے آ گئے۔ مرکزی ملزم اور اسکے پنجاب ساتھیوں نے متاثرہ خاتون کے بھائی اور بہن کو بھی  بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کی ایف آئی آر تھانہ صدر  میں درج کروا دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ماجد کے ساتھی اسکو چھڑوا کر موقع سے فرار ہو گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-05/news-1670230414-3268.mp4

 متاثرہ فیملی انصاف کیلئے دہائیاں دے رہی ہے۔  ملزمان کی جانب سے صلح کیلئے دباؤ بھی بڑھایا جارہا ہے جس پر  متاثرہ فیملی نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں