صوابی:کتےکے بھونکنے پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ،بھائی بھابی ہلاک

Dec 05, 2022 | 13:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:صوابی کے ضلع ٹوپی میں کتے کے بھونکنے پر تکرار کے دوران چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوابی کے علاقے ٹوپی میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی شوکت نے گھر  میں کتا پال رکھا تھا، کتے کے بھونکنے پر شوکت کے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اور اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی شوکت اور اس کی اہلیہ کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

مزیدخبریں