آصف زرداری کا نواز شریف اور فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

 آصف زرداری کا نواز شریف اور فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: آصف زرداری کا نواز شریف اور فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

ایک نیوز نیوز: سابق صدر آصف زرداری کا ن لیگ کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، عمران خان براہ راست مذاکرات کی آفر کریں گے تو سنجیدگی سے سوچا جائے گا، پی ڈی ایم نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت نے براہ راست رابطے تک تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے ذریعے پھر پس پردہ مذاکرات کے پیغام بھیجے جا رہے ہیں تاہم ن لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پونے چار سال عمران خان نے اس وقت کی اپوزیشن سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا، اب خود براہ راست مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں گے تو پی ڈی ایم جواب دے گی، اس حوالے سے آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلیاں توڑی گئیں تو پی ڈی ایم حکومت اپنی حکمت عملی سامنے لائے گی، اس ضمن میں تینوں کے ٹیلی فونک رابطے میں قبل از وقت انتخابات کو رد کر دیا گیا،

تینوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مذاکرات غیر مشروط اور اوپن ہوں تو سوچا جاسکتا ہے، تینوں حکومتی شخصیات نے معاشی صورتحال میں بہتری کو ہدف بنا لیا ہے اور فی الحال اکتوبر 2023 سے قبل حکومت کا انتخابات کروانے کا کوئی ارادہ نہیں.