ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں وکیل کو سزا سنائے جانے کے خلاف وکلاء برادری سراپااحتجاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکلاء برادری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جب کہ وکلاء کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہے۔ وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں کام بند کروادیا گیا ہے۔
اس موقع پر وکلاء برادری کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی دیکھنے میں آئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر ممبر پنجاب بار کونسل کی سزا کا فیصلہ واپس نہ لیا تو کل لاہور ہائیکورٹ کے دروازے کو تالا لگا دیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وکیل کی سزا کا حکم معطل کریں۔
ذرائع کے مطابق وکلاء گروپس کی صورت میں لاہور ہائی کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں اور نعرےبازی بھی کی جارہی ہیں۔