ایک نیوز نیوز: فرانسیسی فٹ بالر کلین مباپےورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-12-05/news-1670225040-7701.jpg
رپورٹ کے مطابق فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل راؤند میں فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی جس میں دو گول کلین مباپے نے کیے۔
کلین مباپے یہ دوسرا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور وہ 9 گول سکور کرچکے ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو اب تک پانچ ورلڈ کپ میں آٹھ گول سکور کیے ہیں۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی بھی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور ان کے گول کی تعداد بھی 9 ہے۔فرانسیسی فٹ بالر عمر میں رونالڈو سے 14 اور میسی سے 12 سال چھوٹے ہیں۔
کلین مباپے نے برازیل کے فٹ بال گریٹ پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے 24 برس کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ورلڈ کپ میں آٹھ سے زائد گول کر لیے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-12-05/news-1670225033-6244.jpg
واضح رہے 2018 میں روس میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ بھی فرانس نے جیتا تھا اور اس ورلڈ کپ میں کلین مباپے نے چار گول سکور کیے تھے۔