ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن:جعلی دستاویزات پرقرضوں کےاجراء کاانکشاف

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن:جعلی دستاویزات پرقرضوں کےاجراء کاانکشاف
کیپشن: ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن:جعلی دستاویزات پرقرضوں کےاجراء کاانکشاف

ایک نیوز نیوز: ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن  سے جعلی دستاویزات پر قرضوں کے اجراء کا انکشاف،دستاویزات میں جعلی قرضوں سے ادارے کو 9کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2کروڑ 50لاکھ ،پشاور میں 3کروڑ 46لاکھ جبکہ گلگت بلتستان میں 2کروڑ 71لاکھ روپے سے زائد قرضے جعلی دستاویزات پر جاری کئے گئے۔

دستاویزات کے مطابق آڈٹ حکام کی نشاندھی کے باوجود کسی بھی ذمہ دار آفیسر کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ مالی سال 2020کے دوران کراچی میں اکرام گل نامی شخص کو پراپرٹی کی خریداری کےلئے 2کروڑ 50لاکھ روپے جاری کئے گئے،  رقم کی وصولی کے بعد متعلقہ شخص  کی ادائیگی سے انکار ی ہوگئی، انکوائری کرائی گئی جس میں انکشاف ہوا کہ اس شخص کی جانب سے جمع کرائے جانے والے تمام کاغذات جعلی تھے۔

دستاویزات کے مطابق   پشاور ،ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان میں بھی جعلی کاغذات کی بناءپر 7کروڑ روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے گئے،جو قرضہ جات جاری کئے گئے وہ پہلے سے تعمیر شدہ مکانات کی مد میں جاری ہوئے ہیں اور اس کی انکوائری کی جارہی ہے۔