پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان کی نمازجنازہ ادا،سپردخاک کردیاگیا

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی
کیپشن: The funeral prayers of former Pakistan Navy chief Admiral Saeed Muhammad Khan will be offered today(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق امیرالبحر ایڈمرل سعید محمد خان نے 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کی سربراہی کے فرائض سرانجام دیے اور ملک و قوم کی خدمت کی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ایڈمرل سعید محمد خان نے پاکستان نیوی کی تعمیر و ترقی اور ملکی وفاع کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ موجودہ نیول چیف نے تعزیت کا اظہار کیا۔

موجودہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سابق امیر البحر ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی۔