پتوکی: دھند کے باعث 2مختلف ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق جبکہ4 افراد زخمی

پتوکی: دھند کے باعث 2مختلف ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق جبکہ4 افراد زخمی
کیپشن: پتوکی: دھند کے باعث 2مختلف ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق جبکہ4 افراد زخمی

ایک نیوز نیوز: پتوکی دھند کے باعث 2 مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج پتوکی میں دھند کا راج رہا،جس کے باعث 2 مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔

پتوکی کہنہ بائی پاس کے قریب اوور سپیڈ منی ٹرک گرین بیلٹ سے ٹکرا گیا جس سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوا جبکہ دوسرا ٹریفک حادثہ جمبر موڈ کے قریب پیش آیا ہے،جہاں ایک ٹرک کی موٹرسائیکل اور مسافر وین میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 20 سالہ طیب جاں بحق جبکہ 50 سالہ عباس، 63 سالہ قیوم اور 37 سالہ عبدالجبار ذخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ہے۔