ایک نیوز نیوز: سیشن کورٹ لاہور میں سردار ایاز صادق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 6 دسمبر کووفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست شہری ہمایوں خان کیطرف سے دائر کی گئی۔ درخواست میں ایس ایچ او شادمان اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ یٰسین عبدالناصر بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشل اینڈ سیشن جج محمود اعظم نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردار ایاز صادق نے ٹرانسجینڈر بل پیش کر کے ہمارے مذہب کو ٹھیس پہنچائی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او شادمان کے پاس گیا تو ایس ایچ او کہتا 'اہیڈا رہ گیا تیرا مذہب خراب ہورہیا'۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سردار ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔