ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج شیئر کردیئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چودھری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اکتیس سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، وفاقی حکومت نے کیا نہیں کرلیا ،افسران لگائے، پیسہ ڈالا دباؤ ڈالا گیااور یہ ہیں ان انتخابات کے نتائج۔
ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا ، نواز شریف اور زرداری کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جماعتیں اس بوجھ میں دب چکی ہیں۔
اکتیس سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے وفاقی حکومت نے کیا نہیں کرلیا افسران لگائے، پیسہ ڈالا دباؤ ڈالا گیااور یہ ہیں ان انتخابات کے نتائج، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا ، نواز شریف اور زرداری کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جماعتیں اس بوجھ میں دب چکی ہیں pic.twitter.com/Wg0a2prL92
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 5, 2022