نیب نے تاریخ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستانی معیشت کو پہنچایا،شاہد خاقان عباسی

Dec 05, 2022 | 10:44 AM

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم نے اہم ادارے کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نیب کو سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ جاوید اقبال نے بھی بتایا کہ ان سے جھوٹے کیس کس نے بنوائے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ نیب نے جتنا نقصان پاکستان کا کیا تاریخ میں کسی نے نہیں کیا۔ کئی بار کہہ چکا ہوں اس ادارے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

آج ہم چھوٹے سیاسی مقاصد کیلئے معیشت تباہ کررہے ہیں۔ حکومت نے معیشت کو استحکام دیا اور اس حوالے سے مزید کوشش کی جارہی ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری حکومت نے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ اب آئندہ بھی مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ 

مزیدخبریں