پچ بناؤ، میچ بچاؤ مشن، محمد یوسف ملتان پہنچ گئے

Dec 05, 2022 | 10:35 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا ہےاور پی سی بی حکام کو ملتان ٹیسٹ کی فکر لاحق ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز قومی ٹیم بیٹنگ کوچ محمد یوسف ڈریسنگ روم میں  موجود نہیں تھے۔ محمد یوسف ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کے کہنے پر مشن    پچ بناؤ ،میچ بچاؤ  کے لیے ملتان پہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں منگل کے روز ملتان پہنچیں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف پچ کی تیاری میں چیف کیوریٹر آغا زاہد اور مقامی کیوریٹر کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی پر کافی دباؤ ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی ایسی پچ بنانا چاہتے ہیں جس پر پاکستانی بولروں کو ایڈوانٹیج مل سکے۔

مزیدخبریں