ایک نیوز نیوز: پنڈی ٹیسٹ ۔ انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔ آخری روز پاکستانی ٹیم 343 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ رابن راسن کی شاندار باؤلنگ ، قومی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
"Qudrat ka nizam "wouldn't work every time.
— Ihtisham khattak (@Ihtishamkhatt16) December 5, 2022
Congratulations England ❤????????#BenStokes#PAKvsEng pic.twitter.com/dPWuLivhQA
راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کے پانچویں روز پاکستان کا کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ یوں فتح کے بعد انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ٹیسٹ میچ کے آخری روز پہلی اننگز کے اوپنر سینچری میکر امام الحق زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 48 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46 رنز بنا پائے۔ ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76 کے سکور پر روبینسن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آغا سلمان 30 رنز، اظہر علی 40 رنز، زاہد محمود ایک رن اور حارث رؤف صفر ، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بین سٹوک اور لیچ ایک ایک ہی وکٹ لے پائے۔
قبل ازیں سعود شکیل نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 50 رنز مکمل کیے اور 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق اور محمد رضوان دونوں 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔راولپنڈی ٹیسٹ کےپانچویں دن زیادہ سےزیادہ 98 اوورکرائےجائیں گے۔دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی کیچ آؤٹ ہوئے۔
میچ کا چوتھا روز:
اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹ 499 رنز سے آگے بڑھائی، آغا سلمان 53 رنزبناکرآؤٹ ہوئے زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 579 رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔
انگلینڈ کے ول جیکس نے 161 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی اننگزمیں 78 رنزکی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو سنچری میکر بین ڈکٹ کو صفر پرنسیم شاہ نے بولڈکیا، اولی پوپ بھی 15 رنزپر آؤٹ ہوئے۔
زیک کرالی کو بھی 50 رنزپر محمد علی نے ہی آؤٹ کیا۔ جوروٹ نے ہیری بروک کے ساتھ 96 رنزکی شراکت لگائی۔
جو روٹ 73 رنزبناکر زاہد محمود کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان بین اسٹوکس کوئی رن نہ بناسکے، ہیری بروک نے ول جیکس کے ساتھ مل کراسکور 248 رنز تک پہنچایا، ول جیکس 24 رنزپر آغاسلمان کا شکارہوئے۔
چائے کے وقفے سے قبل نسیم شاہ نے ہیری بروک کو 87 رنزبولڈکردیا، وقفے کے دوران انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکے ڈرا ہوتے میچ میں جان ڈال دی۔
تیسرا روز:
پاکستان کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق اور کپتان بابراعظم نے سنچریز اسکور کیں، امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابراعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔
وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 ، اظہر علی 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے۔
وقفے کے بعدٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 ،محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز اسکور کیے۔
دوسرا روز:
میچ میں دوسرے روز مہمان ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا،کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
لیام لیونگ اسٹون 9 رنز ہی بنا سکے، انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس نے 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ نے 6 رنز بنائے۔
دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے26 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
قومی بولرز زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ لی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز:
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکش اوپنرز نے اننگز کا آغاز دھواں دھار انداز میں کیا اور زیک کرالی، بین ڈکٹ نے مجموعی طور پر 233 رنز اسکور کیے۔
ڈکٹ نے 107 اور زیک کرالی 122 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔