گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا: حافظ حمد اللہ

Dec 05, 2022 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو حکومت میں لانا جنرل (ر) باجوہ کی غلطی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا عمران کی غلطی تھی، دونوں کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، مگر ان ناکردہ غلطیوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جس نے عمران خان کو گود لیا، سیاسی غبارے میں ہوا بھری، 4 سال چلایا یہی سب سے بڑی غلطی تھی، کل تک جنرل باجوہ کے تعریفیں کرتے تم تھکتے نہیں تھے، آج اپنے محسن پر ڈبل گیم کا الزام لگارہے ہو، نہ کوئی شرم نہ کوئی حیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ کے معاملے پر باپ، بیٹا اور عمران خان ایک پیج پر نہیں، ٹرائیکا وضاحت کرے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟ باپ بیٹا وضاحت کریں جنرل باجوہ کے معاملے میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا باجوہ کے ساتھ؟۔

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ویسے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا ماہر ہے۔گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں