آئی فون کے فیچر نے برف میں پھنسے شخص کی جان بچالی

آئی فون کے فیچر نے برف میں پھنسے شخص کی جان بچالی

ایک نیوز نیوز:  آئی فون 14 سیریز میں متعارف کروائے گئے سیٹلائیٹ ایمرجنسی ایس او سی  فیچر نے برف میں پھنسے شخص کی زندگی بچا لی  ۔

 رپورٹ کے مطابق 2 دسمبر کی رات 2 بجے الاسکا سٹیٹ ٹروپرز کو ایک شخص کی جانب سے پیغام وصول ہوا  جو  برف میں پھنس گیا تھا۔  اس شخص کی سنو مشین راستے میں خراب ہو گئی تھی جبکہ اسے وہاں کسی قسم کا کوئی سگنل نہیں ملا تھا۔ اس شخص کے پاس آئی فون تھا جس میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کا فیچر موجود تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے اس شخص نے  ایس او ایس کیلئے نوٹیفکیشن بھیجا۔

ایپل کے ایمرجنسی سینٹر نے مقامی حکام کےساتھ مل کر اس شخص تک امدادی ٹیم کی رسائی کو ممکن بنایا ۔  حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس شخص کے موبائل میں یہ فیچر موجود نہ ہوتا تو وہ اس علاقے میں بھٹکتا رہتا۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سروس دو برس تک مفت  میسر آئے گی۔ جس کے بعد اس کی فیس چارج کی جائے گی۔