پنجاب میں گہری دھند کا راج،موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں گہری دھند کا راج،موٹر وے ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: پنجاب میں گہری دھند کا راج،موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

ایک نیوز نیوز: موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا،لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11بھی شدید دھند کے باعث بند کردی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پازہ سے صوابی انٹر چینج تک جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 فیض پور انٹرچینج سےدرخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کردی گئی ہے۔

گہری دھند کے باعث ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔قومی شاہراہ پرملتان، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔