ایک نیوز نیوز: بالاکوٹ میں ملکنڈی کے مقام پر شاہراہ کاغان پر تیندوے کے پہاڑی سے گرنے کی اطلاعات ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں تیندوے کو سڑک پر گرے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کے اردگرد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ وائلڈ حکام کے مطابق تیندوا مبینہ طور پ 500 فٹ کی بلندی سے نیچے گرا۔
وائلڈ حکام نے اطلاع ملتے ہی تیندوے کا ریسکیو کرلیا۔ اس موقع پر نوجوان تیندوے کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے رہے۔