ایک نیوز نیوز: بالاکوٹ میں ملکنڈی کے مقام پر شاہراہ کاغان پر تیندوے کے پہاڑی سے گرنے کی اطلاعات ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں تیندوے کو سڑک پر گرے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کے اردگرد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ وائلڈ حکام کے مطابق تیندوا مبینہ طور پ 500 فٹ کی بلندی سے نیچے گرا۔
بالاکوٹ میں ملکنڈی کے مقام پر زخمی تیندوا شاہراہ کاغان پر آگیا، وائلڈ حکام کو اطلاع ملتے ہی تیندوے کا ریسکیو کر لیاگیا،مبینہ طور تیندوا 500 فٹ کی بلندی سے نیچے گرا،روڈ پر گرنے کے بعد مقامی لوگ تیندوے کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے رہے#TheVerified pic.twitter.com/Y5gMdduehS
— The Verifíed (@TheVerifLive) December 4, 2022
وائلڈ حکام نے اطلاع ملتے ہی تیندوے کا ریسکیو کرلیا۔ اس موقع پر نوجوان تیندوے کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے رہے۔