ایک نیوز:سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے ہمیں آج کے بنگلہ دیش کے معاملے سے سبق سیکھنا ہوگا۔
ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ بیریئر ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناتھا پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آرمی اور پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ رہے ہیں، فوج ، پی ٹی آئی کے درمیان بہت زیادہ دوریاں پیدا ہوچکی ہیں،جو بہت خطرناک ہے،پی ٹی آئی ملک کی سب بڑی پارٹی ہے،اس کے پیچھے عوام کی بہت بڑی تعداد کھڑی ہے ۔
ان کا مزید کہناتھا ہمیں آج کے بنگلہ دیش کے معاملے سے سبق سیکھنا ہوگا، فوج اور پی ٹی آئی میں صلح ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے،وفاقی حکومت توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے پارہی ہے، ہماری حکومت بھی عوام کے ساتھ سختی سے ڈیل کررہی ہے،جو خطرناک ہے اس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔