بنگلادیش میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر ہے، یورپین یونین 

بنگلادیش میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر ہے، یورپین یونین 
کیپشن: The events taking place in Bangladesh are closely monitored by the European Union

ایک نیوز: یورپین یونین نے بنگلادیش کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔   

اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین بنگلادیش میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

انہوں نے کہا بنگلادیشی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان کے قوم سے خطاب کے بعد یورپی یونین نے پرسکون رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،یہ ضروری ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے مکمل احترام کے ساتھ جمہوری طور پر منتخب حکومت کی طرف منظم اور پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ 

انہوں نے مزید کہا یورپی یونین حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے المناک جانی نقصان پر غمزدہ ہے، ہم جنرل وقار الزمان کی طرف سے دی گئی ان یقین دہانیوں کا نوٹس لیتے ہیں کہ 'صورت حال پرامن طریقے سے نمٹائی جائے گی، تمام غیر قانونی قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا احتساب بہت ضروری ہے، جن لوگوں کو من مانے طور پر حراست میں لیا گیا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، بنگلادیش کے عوام کے ایک اہم پارٹنر کے طور پر یورپی یونین ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پرعزم ہے ۔