برطانوی وزیراعظم کا نسل پرست فسادیوں سے نمٹنے کیلئے فوج کو تیار رہنے کا حکم  

Aug 05, 2024 | 22:11 PM

ایک نیوز:برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نسل پرست فسادیوں سے نمٹنے کیلئے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا   ۔ 

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق   ملک میں پرتشدد مظاہروں کی صورتحال پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کوبرا (کیبنیٹ آفس بریفنگ روم اے) کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی ۔  

اس موقع پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا مظاہرین احتجاج نہیں بلکہ منظم تشدد میں ملوث ہیں، فوج کے خصوصی افسران صورتحال کو کنٹرول کریں گے، تشدد میں ملوث افراد کے نام اور شناخت ظاہر کی جائے گی، ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو سزا دلانے کیلئے عدالتی کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔ 

کیئر اسٹارمر  نے پولیس کے فسادیوں سے نمٹنے کے حوالے سے دہرے معیار کا الزام مسترد کر دیا، سوشل میڈیا پر غلط باتیں پھیلانے والوں سے بھی نمٹا جائے گا۔ 

مزیدخبریں