بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان ،بی سی پی  کی مدد کیلئے  پی سی بی سامنے آگیا  

Aug 05, 2024 | 22:01 PM

ایک نیوز: پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں پریکٹس سیشن کی پیشکش کردی ۔  

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے بنگلہ دیش ٹیسٹ سکواڈ کو سیریز سے تقریباً ہفتہ پہلے پاکستان پہنچنے کی پیشکش کی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس منعقد کروانے کے لیے تیار ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تاحال پی سی بی کو جواب نہیں دیا۔ 

یاد رہے بنگلہ دیش میں سیاسی ہنگاموں کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن منسوخ ہوئےہیں، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 21 اگست سے شروع ہوگی ، ابتدائی شیڈول کے تحت بنگلہ دیش ٹیسٹ سکواڈ نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے ۔  

مزیدخبریں