ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے بنگلہ دیش میں 15سالہ دورجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز دبا کر حکومت کی ، حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا، حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلہ دیشی عوام کی قربانیوں اور جدو جہد کے نتیجے میں ہوا ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا دعا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے ، بنگلہ دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کے لیے دعا گو ہوں ۔