بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48گھنٹوں کیلئے ملتوی 

Aug 05, 2024 | 21:21 PM

 ایک نیوز: بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48گھنٹوں کیلئے ملتوی ہو گیا ۔ 

پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اے کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوگیا، دورہ کا التوا بنگلہ دیش کے حالات کی وجہ سے ہوا ہے ،پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈ باہمی اعتماد کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ 

پی سی بی ذرائع کا کہناہے ہم مشاورت سے دورہ کے شیڈول پر نظر ثانی کریں گے ، بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم نے بدھ کو اسلام آباد پہنچنا تھا ، مہمان ٹیم نے 10تا 27 اگست 2چار روزہ اور 3پچاس اوورز کے میچ کھیلنا ہیں۔

مزیدخبریں