ایک نیوز: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 7 اگست کواو آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے 7 اگست کو جدہ جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا اجلاس ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے، فلسطین اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر بلایا گیا ہے، پاکستان فلسطین کاز کے لیے ہمیشہ او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمز میں سب سے آگے رہا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار غزہ اور مشرق وسطیٰ کی مخدوش صورتحال پر پاکستان کے تحفظات پیش کریں گے، امن کی فوری ضرورت اور غزہ کے لوگوں کو امدادی امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، آئی سی کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔