وزیر خزانہ کی کیرنی اینڈ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے وفد سے ملاقات 

Aug 05, 2024 | 20:58 PM

ایک نیوز: کیرنی وفد  نے  وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات سے آگاہ کیا ۔  

اعلامیہ کے مطابق  کنسلٹنگ فرم نے کام کے طریقہ کار اور فنکشنز سے متعلق وزیر خزانہ کوبریفنگ دی، وفد نے وزیر خزانہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مصروفیات سے بتایا اور ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیرنی کے تعاون کو سراہا، وزیر خزانہ نے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اہم کردار پر اپنے یقین کا اعادہ کیا۔  

وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا ۔

مزیدخبریں