ایک نیوز:وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے بارش کوئی ایسا عمل نہیں کہ انا فنا گزر جائے اس کے اثرات یقینا رہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں اس قسم کے معاملات پر اپنے لوگوں سے سچ بولنا چاہئے،دبئی اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ جگہوں پر بھی غیر معمولی موسمی صورتحال کے دوران مشکلات آجاتی ہیں،میں اب بھی یہی کہتا ہوں کہ ہم بہت زیادہ غیر معمولی بارش کے متحمل نہیں ہوسکتے،نہ ہی ہم اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ ہماری بہت زیادہ تیاری ہے،مگریہ ضرورکہنا چاہونگا کہ ہمارے ورکرز پانی کے اخراج کے لیے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں ۔
ان کا مزید کہناتھا ایک اور تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ بارش کے دوران عملہ گراونڈ پر نہیں ہوتا،اس حوالے سے یہ وضاحت ضرور دوں گا کہ ہنگامی حالت کے دوران بارش تھمنے کے بعد پانی کے اخراج اوربحالی کا کام کیا جاتا ہے،میں انجینئر نہیں کہ جو سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر اپنی ماہرانہ رائے دوں،مگر بارشوں کے موسم میں پانی زمین میں جاتا ہے تو زمین اپنی جگہ چھوڑ دیتی ہے ،زمین کے جگہ چھوڑنے کے باعث سڑکیں بیٹھ جاتی ہیں،تعمیرکےبعد ڈیمیج ہونے والے روڈز کے کنٹرکٹرز کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔