لا ءاینڈ جسٹس کمیشن 22 جولائی کا نوٹیفکیشن  منظر عام پر آگیا

Aug 05, 2024 | 20:17 PM

ایک نیوز: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیئر مین  لا ءاینڈ جسٹس کمیشن تنازعات کے متبادل حل کیلئے کمیٹی اور ٹاسک فورس از سر نو تشکیل دے دی ۔

 نوٹیفکیشن کےمطابق  جسٹس یحییٰ خان آفریدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے ، کمیٹی کی معاونت کیلئے تنازعات کے متبادل حل کیلئے نئے ٹاسک فورس بھی تشکیل  دے دی گئی ، ٹاسک فورس تشکیل دی گئی کمیٹی کی معاونت کرے گی ۔ 

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ، لاہور سے جسٹس جواد حسن ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے ،جسٹس یوسف علی سید کراچی سے ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے، جسٹس عتیق شاہ پشاور سے ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے  جبکہ جسٹس میاں گل حسن اسلام آباد سے ٹک فورس کے ممبر ہوں گے ۔  

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز سے صدف کھوکھر ،عظمی ٰفرناز،شبانہ محسود،شمس  الدین سپرا ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے ،سول جج صنم بخاری بھی ممبر ہوں گی،اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کے نمائندہ بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے ،تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز بھی ٹاسک فورس کے ممبرز ہوں گے ،ایڈووکیٹ مخدوم علی خان ،فیصل نقوی اور سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ٹاسک فورس کی ممبر ہوں گی ۔ 

نوٹیفکیشن  سیکرٹری لا ءاینڈ جسٹس کمیشن کی سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا تھا ۔  

مزیدخبریں