ایک نیوز: اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سینیٹ میں قرارداد سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا یہ ایوان صیہونی حملے میں حماس کے ممتاز رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان بیروت میں بلا اشتعال بمباری اور فلسطین میں ہزاروں دیگر افراد کے علاوہ 250 معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے ۔
قرارداد میں مزید کہا گیا اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشتگرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اسرائیل بلاوجہ مسلمان ملکوں پر حملہ آور ہے، سینیٹ آف پاکستان پرزور سفارش کرتا ہے کہ تمام اسلامی ممالک، اسلامی تعاون تنظیم اور بالخصوص اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کو دہشت گرد کارروائیوں سے روکے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنائیں، بھوک کے شکار اور زخمی شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی سکے، غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکا جاسکے۔