ایلون مسک کی کمپنی نے انسانی دماغ میں کامیابی سے چپ نصب کر دی

Aug 05, 2024 | 16:39 PM

ویب ڈیسک:دنیا کے امیر ترین انسان ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نےایک مریض کے دماغ میں کامیابی سے کمپیوٹر چپ نصب کرنے کا تجربہ کیا ہے،جس کی تصدیق ایلون مسک کی جانب سے کی گئی۔
اس کمپیوٹر چپ کا مقصد معذور مریضوں کو اپنے خیالات سے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے،نیورالنک کیجانب سے ابھی اس ڈیوائس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
قبل جنوری 2024 میں پہلے انسان میں اس چپ کو نصب کیا گیا تھا جسکے بعد وہ ویڈیو گیمز کھیلنے، انٹرنیٹ براؤزنگ، سوشل میڈیا پر پوسٹنگ اور لیپ ٹاپ پر کمپیوٹر کرسر کو حرکت دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی میں انجری کے باعث ایک مریض معذور ہوا تھا،جس پر اس کے دماغ میں چپ لگائی گئی، ایلون مسک کے مطابق دوسری چپ بہت بہترکام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیورالنک کیجانب سے کلینیکل ٹرائلز کے دوران8مزید مریضوں کے دماغوں میں اس کمپیوٹر چپ کو نصب کیا جائے گا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر بینائی کو بھی بحال کرسکتی ہے، ایلون مسک نے اس ڈیوائس کو ٹیلی پیتھی کا نام دیا تھا۔

مزیدخبریں