پیرس اولمپکس :جیولن تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان ہو گیا

Aug 05, 2024 | 16:27 PM

ایک نیوز: پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا گیا ۔
پاکستان کے ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں،عالمی نمبر پانچ ایڈیس میٹوشیویسیئس اور عالمی نمبر پانچ اینڈرسن پیٹرس بھی اس گروپ میں شامل ہیں،جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں ۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کوالیفیکشن راونڈ کل کھیلا جائے گا ،گروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر پچاس منٹ پر شروع ہوگا ، ارشد ندیم پانچویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے ۔
میڈل راونڈ کیلئے کوالیفیکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا ،کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راونڈ میں رسائی یقینی ہوگی ،فائنل راونڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے۔
 84 میٹر کی تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کریں گے، جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔    

مزیدخبریں