ایک نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ا فو ا ج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھی جائے گی، مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی بھارتی استعمار جاری ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 15روز میں آپریشن کے دوران 24دہشت گرد ہلاک ہوئے،رواں سال دہشتگردوں کیخلاف 23 ہزار 622 چھوٹے بڑے آپریشن کئے، آئندہ کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کہا جائے گا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،پاک افواج عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں حصہ لے رہی ہیں، پاک افواج کی طرف سے مختلف اضلاع میں تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کئے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ تعلیم سب کیلئے منصوبے کے تحت7لاکھ سے زائد طلبہ کا داخلہ کیا گیا، حکومت پاکستان نے 2دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی ہے،مہمند اور ڈی آئی خان میں فتنہ والخوارج کے دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، پاک افواج صحت کے شعبے میں بھی گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے، بلوچستان میں سڑکوں اور پلوں کے حوالے سے پاک افواج پولیو کے خاتمے کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی ہر لمحہ کوشاں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں تعلیم کی بنیادی حیثیت ہے،افواج پاکستان کی وجہ خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے، آزادجموں و کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی تعلیمی منصوبے جاری ہیں، طلبہ کو ڈیجیٹل اور ٹیکنیکل اسکلز سکھائی جا رہی ہیں،خیبرپختونخوا کے 7 لاکھ طلبہ کو تعلیم دی جا رہی ہے، گوادر میں صحت،تعلیم،صا پانی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کے طالب علم ہمارا مستقبل ہیں،بلوچستان کے طلبا کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کئے جا رہے ہیں، بلوچستان کے طلبا کیلئے جامع سکالر شپ پروگرام شروع کیا، بلوچستان میں بہتر تعلیم کیلئے 92 سکول چلائے جا رہے ہیں،گوادرمیں پاک افواج کے تعاون سے 104 منصوبوں پر کام جاری ہے، بلوچستان کے 8ہزار سے زائد طالبعلم پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ 92سکولوں میں 19ہزار طالبعلم زیرتعلیم ہیں،شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ملک میں امن اور استحکام پائیدار مستقبل کا ضامن ہے، ٹی ٹی پی کا دین اسلام سے کوئی تعلیم نہیں ہے، رواں سال دہشتگردوں،سہولت کاروں کیخلاف 32ہزار 622آپریشن کئے گئے،جانیں دینے کا تسلسل 1947 سے چلا آرہا ہے،عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پا لیں گے،پاک افواج پاکستان کی ترقی کو لے کر چل رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افواج کا ہر افسر اور جوان وطن کی خاطر اپنی جان دینے کو تیار ہے،ایک مافیا پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا، پاکستانی افواج کے افسران اور جوان متوسط طبقے سے ہیں،اشرافیہ نہیں،کیا تنقید کی وجہ سے تعلیم اور صحت کا کام کرنا چھوڑ دیں؟پنجاب میں 8لاکھ ایکڑبنجر زمین کو زیرکاشت لایا جارہا ہے،پاک افواج نے 100 ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں خزانے میں جمع کرائے۔