ایک نیوز:بنگلادیشی آرمی چیف وقار الزماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو گئی،ہم عوام کے تمام مطالبات کو پورا کریں گے۔
بنگلادیشی آرمی چیف نے عوام کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
بنگلادیشی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام ہم پر یقین رکھے قتل غارت نہ کرے،عوام ہم پر یقین رکھے قتل غارت نہ کرے، ملک میں معمولات زندگی اورکاروبار معمول کے مطابق چلیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ عبوری حکومت فوج بنائے گی اور فوج ہی تمام فیصلے لے گی اور میں ان سب کی ذمہ داری لیتا ہوں،ہم کشیدگی کا حل آج رات تک نکال لیں گے، ملک میں ایمرجنسی اور کرفیو کی کوئی ضرورت نہیں،عوام آرمی کو کچھ وقت دے ہم حل نکالیں گے۔
بنگلادیشی آرمی چیف نے اعلان کیا کہ مظاہروں میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی تحقیقات کریں گے، ہلاکتوں میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی، بنگلادیشی عوام فوج پراعتماد رکھے۔