بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نےاستعفیٰ دید یا،بھارت فرار

Aug 05, 2024 | 14:15 PM

ایک نیوز:عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد  نےاستعفیٰ دید یا۔

بنگلادیشی آرمی چیف کا ہنگامی اور غیر معمولی خطاب کچھ دیر میں ہوگا، بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے ڈھاکہ پیلس چھوڑ دیا،محفوظ جگہ پر منتقل ہوگئیں۔
وزیراعظم حسینہ واجد خطاب ریکارڈ کروانا چاہتی تھی لیکن انہیں خطاب ریکارڈ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، بنگلادیشی فوج کا ڈھاکہ کی گلیوں میں گشت کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف مقامی وقت کے مطابق 2 بجےقوم سے خطاب کریں گے، ڈھاکہ کی گلیوں میں آرمی آگئی ، حسینہ واجد بھارت روانہ ہو گئیں، وزیراعظم حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارتی ریاست مغربی بنگال فرار ہوئیں ہیں۔

بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد اپنی بہن کے ساتھ ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوئیں، بنگلادیشی آرمی چیف کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

انڈیا بنگلادیش بارڈر پر ہائی الرٹ بی ایس ایف نے تمام یونٹس کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
عالمی میڈیاکا کہنا ہے کہ مظاہرین ڈھاکہ پیلس کیجانب بڑھ رہے ہیں اور آرمی انہیں روک نہیں رہی، ہز ا روں مظاہرین حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہو گئے ہیں،ڈھاکہ میں مزید 6مظاہرین ہلاک ہوگئے۔    
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج شروع ہوا،جس میں اب تک 300 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد اپنی بہن کے ساتھ ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوئیں، بنگلادیشی آرمی چیف کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

مزیدخبریں