ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 25-2024 میں 3نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس ہونگے، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنز کپ ون ڈے،ٹی ٹوئنٹی اور فرسٹ کلاس کپ منعقد ہونگے۔
محسن نقوی نے کہا کہ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا،ہمارا ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام برا نہیں ہے، چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں،ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے،ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنا ہماری ترجیح ہے،ڈومیسٹک چیمپئنز کپ ہر سال ہوگا،وقار یونس کرکٹ کے حوالے سے فیصلے کریں،ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کیساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی۔
چیئرمین نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی،چیمپئنز کپ میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی کھیلیں گے۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کا نظریہ بہت پسند آیا،کرکٹ کے حالات سامنے ہیں،بحث نہیں کی جاسکتی،جب تک کھیلنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اپنے کھیلنے کا طریقہ بدلنا ہوگا،کھیل کو نکھاریں گے نہیں تو کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی،کرکٹ کو بہتر کرنا ہمارا مقصد ہے۔
چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں:چیئرمین پی سی بی
Aug 05, 2024 | 12:28 PM