ایک نیوز:سبزیوں، پھلوں، اشیاء خورونوش میں گراں فروشی کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی جائے۔
وزیر اعلی پنجاب نےہدایت پر ضلعی انتظامیہ نےسبزی منڈیوں میں 230 پوائنٹس پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جس پر 12گراں فروش گرفتار کیے گئے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ نرخنامہ واضح آویزاں نہ کرنے پر14افراد کو جرمانے عائد کیے گئے،بادامی باغ سبزی منڈی میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی 14 نیلامیوں کی نگرانی کی گئی،سبزی منڈیوں میں اشیاء کی قیمت کنٹرول کرنے سے ریلیف عوام تک پہنچ سکے گا، سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ گراں فروشی پر زیرو ٹالرینس پر عمل پیرا ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بار بار خلاف ورزیاں کرنیوالوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کر رہے ہیں۔
اشیاء خورونوش مہنگی بیچنے پر 12گراں فروش گرفتار
Aug 05, 2024 | 10:59 AM