ایک نیوز: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف دھرنا راولپنڈی لیاقت باغ میں گیارہویں روز بھی جاری ہے ۔
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے وہ بھی بے معنی رہے ۔
جماعت اسلامی کا موقف ہے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے ، جماعت اسلامی نے حکومت کو دو دن کی ڈیڈ لائن دی جو اج پوری ہو گئی ۔
آج جماعت اسلامی کے امیر حفظ نعیم الرحمن دن 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ۔

کیپشن: Jamaat-e-Islami's sit-in against inflation and electricity bills continues for the 11th day