پاکستان سٹاک ایکسچینج:ہنڈرڈانڈیکس میں 1143پوائنٹس کی کمی 

Aug 05, 2024 | 10:39 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 235پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی بعد ازاں   بنگلاديش میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں  ہنڈرڈانڈیکس میں 1143 پوائنٹس کی کمی ہوئی،کمی کے بعد مارکیٹ 77 ہزار 82 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    

گزشتہ ہفتے   کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  رہا  تھا، انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا تھا۔
جبکہ  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 196 پوائنٹس کا اضافہ ہوا  تھا، مارکیٹ 78 ہزار 225 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ 


 

مزیدخبریں